ایران جنگ، یورو زون میں مہنگائی 3 سال کی بلند ترین سطح پر

ایران جنگ، یورو زون میں  مہنگائی 3 سال کی بلند ترین سطح پر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل اور امریکا کی جانب سے جنگ مسلط کرنے کے جواب میں ایران نے مارچ سے آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے ، اس کی بندش سے ایندھن کی قلت اور قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے ۔

یورو کرنسی استعمال کرنے والے 21 ممالک میں مہنگائی کی شرح ستمبر میں بڑھ کر 3.8 فیصد ہوگئی جو تین سال کے دوران بلند ترین سطح ہے جس کی وجہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہے ۔ اگست میں مہنگائی کی شرح 3.2 فیصد تھی ۔ایندھن کی قیمتوں میں سالانہ بنیاد پر 18.8 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اگست میں یہ اضافہ 14.3 فیصد تھا،مہنگائی میں حالیہ اضافے نے یورپی مرکزی بینک کیلئے بھی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...