پہلی سہ ماہی :تجارتی خسارہ میں 15فیصد اضافہ، 10.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
اسلام آباد (مدثر علی رانا)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 10.8 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔
جولائی سے ستمبر کے دوران گزشتہ مالی سال کی نسبت تجارتی خسارے میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ ستمبر 2025 کی نسبت ستمبر 2026 میں تجارتی خسارہ 6 فیصد بڑھ کر 3.55 ارب ڈالر رہا جبکہ اگست 2026 کے مقابلے میں ستمبر کے دوران خسارے میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔دستاویز کے مطابق ستمبر 2025 کی نسبت ستمبر 2026 میں برآمدات میں 17 فیصد جبکہ درآمدات میں تقریباً 11 فیصد اضافہ ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments