ملائشیا کو چاول کی برآمدات میں 70 ہزار میٹرک ٹن اضافہ
اسلام آباد(نامہ نگار) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت اور متعلقہ وزارتوں و حکام کی کاوشوں سے ملائشیا میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ۔
اکتوبر تا دسمبر 2026 ملائشیا کیلئے پاکستانی چاول کی برآمدات میں مزید 70 ہزار میٹرک ٹن اضافے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔پاکستانی چاول کی اضافی 70 ہزار میٹرک ٹن برآمدات کا حصول وزیراعظم کی ہدایات پر مؤثر سفارتی و تجارتی کاوشوں کا ثمر ہے ۔ متعلقہ وزارتوں اور حکام نے وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ملائشیا کے ساتھ پاکستانی چاول کی اضافی برآمدات کا معاملہ مؤثر انداز میں آگے بڑھایا۔جمعہ کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستانی چاول کی اضافی برآمدات کے حصول پر متعلقہ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ 70 ہزار میٹرک ٹن اضافی پاکستانی چاول کی برآمد کسانوں کی خوشحالی اور ملکی معیشت کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments