پشاور ہائیکورٹ:سہیل آفریدی کے وکلا کو التوا پر آخری وارننگ

پشاور ہائیکورٹ:سہیل آفریدی کے وکلا کو التوا پر آخری وارننگ

اگر کوئی بھی پیش نہ ہوا تو قانون کے مطابق فیصلہ کیاجائے گا،جسٹس ارشدعلی

پشاور (دنیا نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے ہری پور ضمنی الیکشن میں سرکاری افسران کے خلاف بیان دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف سہیل آفریدی کی درخواست کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ سہیل آفریدی کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے  کی استدعا کرتے ہوئے کہا آج ہی وکالت نامہ جمع کرایا ہے ،جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیئے کہ ایسا تو نہیں ہوتا ہے ،عدالت نے سہیل آفریدی کے وکلا کو آخری وارننگ دیتے ہوئے قرار دیا کہ آج کے بعد کسی صورت سماعت ملتوی کرنے کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لا خرم ذیشان نے اعتراض کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کی استدعا پراب تک چھ بار سماعت ملتوی کی جاچکی ہے ،الیکشن کمیشن میں سہیل آفریدی کی جانب سے کوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا،درخواست اب قابل سماعت نہیں رہی، جسٹس ارشد علی نے کہا اگر کوئی بھی پیش نہیں ہوا تو عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...