تین دن کیلئے پٹرول 2 روپے 10 پیسے ، ڈیزل30 پیسے لٹر مہنگا
اسلام آباد(دنیا نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اگلے تین دن کیلئے پٹرول 2 روپے 10 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے ہوگئی۔اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لٹر ہوگئی۔اعلامیے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 3،4 اور 5 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔یاد رہے حکومت نے گزشتہ روز بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments