آگے بڑھنے کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر :عظمیٰ بخاری

 آگے بڑھنے کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر :عظمیٰ بخاری

ملکی ترقی کسی ایک صوبے یا حکومت کی نہیں، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے عوامی فلاح کی پالیسیاں سیاسی تبدیلیوں کی نذر نہیں ہونی چاہئیں:وزیر اطلاعات

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کو آگے بڑھانا ہے تو پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا واضح موقف ہے کہ حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں لیکن قومی وژن اور عوامی فلاح کی پالیسیاں تبدیل نہیں ہونی چاہئیں۔عظمیٰ بخاری نے مزیدکہا کہ پاکستان کی ترقی کسی ایک صوبے ، حکومت یا سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ ملک کی ترقی اور عوامی فلاح  کے  لیے بنائی جانے والی پالیسیوں کو سیاسی تبدیلیوں کی نذر نہیں ہونا چاہیے ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر آج بنائی جانے والی پالیسی کل صرف سیاسی تبدیلی کی وجہ سے ختم یا تبدیل ہو جائے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ پاکستان کو وقتی سیاسی ایجنڈوں کے بجائے مستقل قومی وژن اور پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ حکومتوں کی تبدیلی کے باوجود عوامی فلاح، معاشی ترقی اور ملکی مفاد سے متعلق پالیسیوں کا تسلسل برقرار رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...