پنجاب میں دفعہ 144کے نفاذ کیخلاف درخواست، فریقین کی فہرست میں ترمیم کی ہدایت
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز اور اعجاز شفیع کی درخواستوں پرسماعت، جسٹس فاروق حیدر نے وکیل کو فریقین کی فہرست میں ترمیم کی ہدایت کر تے ہوئے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ڈی جی رینجرز کا دفعہ 144 کے نوٹیفکیشن کے اجرا میں کوئی کردار نہیں، آپ پٹیشن میں مدعا علیہان کی فہرست میں ترمیم کریں، درخواست میں مو قف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج اور دھرنے کی کال دی ،حکومت نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا، احتجاج کرنا آئینی حق ہے ، دفعہ 144 کا نفاذ کرنا غیر قانونی ہے ،حکومت نے مخصوص خطرے والے اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کی بجائے پورے پنجاب میں نافذ کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments