حکومت عمران سے بیرسٹر گوہر کی ملاقا ت کرادے :نجم سیٹھی
حالات ہاتھ سے نکل چکے ، یہ پی ٹی آئی اور حکومت دونوں کیلئے اچھا نہیں دونوں کوئی کمپرومائز تلاش کریں:پروگرام ''آج کی بات سیٹھی کیساتھ''
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ محسن نقوی کہہ گئے کہ اب مذاکرات ختم کیونکہ پی ٹی آئی نے لانگ مارچ شروع کردیا ، حکومت عمران خان سے ملاقات کروانے کیلئے کسی صورت تیار نہیں، حکومت کو تجویز دوں گاکہ وہ عمران خان سے بیرسٹر گوہر کی ملاقا ت کرادے ،ان کے بیٹوں کی بات کرادے ،اس کے بعد بیرسٹر گوہر اور عمران کے بیٹے کیا کہتے ہیں کہ خان صاحب نے کیا پیغام دیا ہے تو ویل ورک ون بیک ۔دنیا نیوز کے پروگرام آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار نے کہا ہے کہ محسن نقوی یہی سوچ رہے ہوں گے اب کرنا کیا ہے ،کیا وہ گورنر فیصل کنڈی کو اعتماد میں لینے گئے ؟،اگر انہوں نے آرٹیکل 232 لگانا اورکے پی حکومت کو ختم ، اسمبلی کو معطل کرنا ہے ، پھر آئی جی، چیف سیکرٹری کو کہا جاسکتاہے تیار ہوجاؤ،اگر گرفتاریاں ہوتی ہیں۔
جلسوں پر پابندی لگتی ہے تو اس سے مزید مشکلات پیدا ہونگی، اگر پختونخوامیں پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہوجاتی ہے تو کنٹرول وفاق سنبھال لے گا ۔انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا پی ٹی آئی میں لیڈر نہیں جو جاکر عمران خان کو سمجھا سکے کہ لڑائی نہیں کرنی ،بات یہ ہے کہ علی امین گنڈاپور کو نکال کرسہیل آفریدی کو لگانے کی وجہ یہی تھی کہ لڑائی کرنی ہے ،نوجوان طبقہ بھی اس وجہ سے سہیل آفریدی کے ساتھ ہے ،حالات ہاتھ سے نکل چکے ، یہ پی ٹی آئی اور حکومت دونوں کیلئے اچھا نہیں ، دونوں کو چاہئے کوئی کمپرومائز تلاش کریں،اگر دونوں پیچھے نہیں ہٹیں گے تو پھر بڑے مسائل پیدا ہوجائیں گے ۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ سہیل آفریدی کو لگانے والے عمران خان ہیں، سہیل آفریدی کو نکالنا ہے تو وہ بھی عمران خان ہی نکال سکتے ہیں،اگر انہوں نے لڑائی کی تو پھر ان سب کی چھٹی ہوجائے گی ،اس وقت یہ حالات بن چکے کہ پی ٹی آئی اور حکومت دونوں پیچھے نہیں ہٹنا چاہتے ،کوئی ایک پیچھے ہٹا تو اس کی کمزوری کو سمجھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments