خدارا زندگیوں پر سیاست نہ کریں

خدارا زندگیوں پر سیاست نہ کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے دہشتگردی پر کسی صورت سمجھوتہ ممکن نہیں، اس کے لئے نومبر 2025 میں پختونخوا کے مشران کا جرگہ ہوا اور مکمل اتفاق رائے سے اعلامیہ جاری ہوا، ‘‘ایکس’’ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا اس جرگہ میں صوبائی حکومت کے۔۔۔

 علاوہ مسلم لیگ، پیپلزپارٹی، جے یو آئی، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی اور صوبے کی تمام پارٹیاں موجود تھیں اور اعلامیہ پر ان کے نمائندوں نے دستخط کئے ۔اعلامیہ دہشتگردی ختم کرنے کی کاوش کا ہونا چاہیے ۔ وزیر داخلہ 72 گھنٹوں کی دھمکی کے بجائے ان تمام مشران کے ساتھ بیٹھیں،اس قوم کے ماں باپ اپنے بچوں کی لاشیں دفناتے تھک گئے ہیں، اور بہت معاملات ہیں سیاست کرنے کو۔ خدارا اس ملک کے لوگوں کی زندگیوں پر سیاست نہ کریں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...