افغان طالبان پر کڑی تنقید

 افغان طالبان پر کڑی تنقید

اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے غیر قانونی افغان طالبان رجیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نمائندے کس دیدہ دلیری سے پاکستان کو جمہوریت کا درس دینے کی جسارت کر رہے ہیں۔۔۔

ایکس پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں مرتضی ٰسولنگی نے کہا کہ طالبان نے دوحہ معاہدے کے تحت کیے گئے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کی، افغان خواتین اور بچیوں کی بنیادی آزادیوں کو سلب کیا اور نسلی و مذہبی اقلیتوں کو مسلسل نشانہ بنایا۔ایک ایسی حکومت جو بندوق کے زور پر اپنا اختیار قائم کرتی ہے اسے پاکستان کی جمہوری حیثیت پر سوال اٹھانے کی دیدہ دلیری کیسے ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...