بچوں کے سوشل میڈیا استعمال ، اٹارنی جنرل طلب
ہائیکورٹ میں وفاقی وزارت قانون اور پی ٹی اے کے تحریری جوابات جمع ،سماعت ملتوی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بچوں کے تحفظ کیلئے مؤثر میکانزم بنایا جائے :درخواستگزار
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی درخواست پرسماعت کی ، عدالت نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل پاکستان کو طلب کر لیا ۔ وفاقی وزارت قانون اور پی ٹی اے نے درخواست پر اپنے تحریری جوابات عدالت میں جمع کرا دیئے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست گزار آٹھویں جماعت کی طالبہ علائیہ سلیم کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بچوں کے تحفظ کیلئے مؤثر میکانزم بنایا جائے اور پیکا قانون میں ترمیم کرکے کم عمر صارفین کیلئے عمر کی تصدیق کا نظام وضع کیا جائے ،عدالت نے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments