ایم ٹی آنر 25 کے باقی 3 پاکستانی عملے کے ارکان بھی بازیاب

ایم ٹی آنر 25 کے باقی 3 پاکستانی عملے کے ارکان بھی بازیاب

تینوں کو جبوتی میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم کے ہمراہ ادیس ابابا پہنچا دیا گیا ایتھوپین ایئرلائنز کے ذریعے 7اکتوبر کوپاکستان روانہ ہونگے ، اسحاق ڈار

اسلام آباد (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان عمران علی، محمد یاسین اور سید حسین یوسف کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ۔اسحاق ڈار نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ تینوں پاکستانیوں کو جبوتی میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم کے ہمراہ ادیس ابابا پہنچا دیا گیا ہے ، جہاں تینوں عملے کے ارکان کا استقبال کیا جائے گا۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ تینوں پاکستانی ایتھوپین ایئرلائنز کی کراچی جانے والی پہلی دستیاب پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ ہوں گے ، جو متوقع طور پر 7 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت صومالیہ اور یورپی یونین نیول فورس (EUNAVFOR) آپریشن اٹلانٹا کی تہہ دل سے شکر گزار ہے جو ایم ٹی آنر 25 کے قریبی علاقے میں موجود تھے اور جنہوں نے عملے کی رہائی یقینی بنانے میں معاونت اور تعاون فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سمندری قزاقی کے خلاف کارروائی اور بین الاقوامی بحری راستوں کی سلامتی و آزادانہ آمدورفت کے تحفظ کے لیے دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم پر بدستور قائم ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...