پاکستان ریلویز کو رواں مالی سال 115 ارب کی ریکارڈ آمدن
آمدن کے مختلف ذرائع ،گراس ارننگ شیٹ تمام آمدن کی عکاسی نہیں کرتی، سی ای او
لاہور(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد حفیظ اللہ نے کہا کہ پاکستان ریلویز نے مالی سال 2025-26 میں 115 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ آمدن حاصل کی، جو ادارے کی تاریخ میں بلند ترین سالانہ آمدن ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی آمدن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر حقائق پر مبنی نہیں،گراس ارننگ شیٹ پاکستان ریلویز کی تمام آمدن کی مکمل عکاسی نہیں کرتی، کیونکہ ادارے کی آمدن کے مختلف ذرائع اور مالیاتی مدات الگ الگ شامل ہوتی ہیں،سی ای او نے واضح کیا کہ وزارتِ ریلوے اور فنانس سیکشن پہلے ہی 115 ارب روپے سے زائد آمدن کے اعداد و شمار کی تصدیق کر چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments