سینیٹ استحقاق کمیٹی، ڈی سی کیماڑی کی تحریری معذرت قبول

سینیٹ استحقاق کمیٹی، ڈی سی کیماڑی کی تحریری معذرت قبول

مدتِ ملازمت میں توسیع معاملہ پر وی سی پی آئی ایف ڈی کا ریکارڈ طلب وزیر مواصلات کیخلاف تحریک استحقاق پر غور انکی عدم موجودگی پر مؤخر

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سینیٹ کمیٹی قواعد و ضوابط و استحقاق اجلاس چیئرمین سینیٹر سید وقار مہدی کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی نے سینیٹر پلوشہ محمد زئی کی وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کے خلاف تحریک استحقاق پر غور وفاقی وزیر کی عدم موجودگی کے باعثمؤخر کر دیا۔کمیٹی نے سینیٹر ندیم احمد بھٹو کی ڈپٹی کمشنر ضلع کیماڑی کراچی عبد الستار ہکڑو کے خلاف استحقاق کی تحریک پر غور کیا، جس میں مقررہ وقت پر سینیٹر سے ملاقات نہ کرنے کا الزام تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے کمیٹی کے سامنے تحریری معذرت پیش کی جسے قبول کرتے ہوئے معاملہ نمٹادیا گیا ۔ کمیٹی نے سینیٹر پلوشہ کی پمز اسلام آباد کے ڈائریکٹر/چیف کلینیکل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شرجیل ظہیر کے خلاف تحریک استحقاق پروضاحت کے لیے متعلقہ افسر کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا ۔سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کی وی سی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن (PIFD)حنا طیبہ خلیل کے خلاف تحریک استحقاق پر غور کے بعدچیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ آ ئندہ اجلاس میں متعلقہ حکام ذاتی طور پر حاضری یقینی بنائیں،چیئرمین نے پی آئی ایف ڈی میں وائس چانسلر کی مدتِ ملازمت کے مبینہ طور پر جاری رہنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا متعلقہ وزارت پی آئی ایف ڈی کی وائس چانسلر کی تقرری اور بعد ازاں ان کی کنٹریکٹ میں کی جانے والی کسی بھی توسیع سے متعلق تمام دستاویزات آئندہ اجلاس میں پیش کرے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...