جنوبی بلوچستان سے 435غیر قانونی افغان باشندے گرفتار
سکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں 15 کامیاب آپریشنز کر کے باشندوں کو پکڑا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی فورسز نے جنوبی بلوچستان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 15 آپریشنز میں 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔ سکیورٹی فورسز کی جنوبی بلوچستان میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں، ستمبر 2026ء میں جنوبی بلوچستان میں 15 کامیاب آپریشنز کے دوران 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔تربت، دشت، پنجگور، دالبندین اور ماشکیل کے علاقوں میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ گرفتار 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے بعد وطن واپس بھیج دیا گیا۔ذرائع کے مطابق طالبان رجیم کی ناکام پالیسیوں اور معاشی مشکلات کے باعث افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments