15 اکتوبر کوملتان میں ہونیوالی مفتی محمود کانفرنس مہنگائی کیخلاف سنگ میل ـ:جے یو آ ئی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )جمعیت علما ئے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں 15 اکتوبر کو ملتان میں مفتی محمود کانفرنس ہوگی۔۔۔
جو عوامی حقوق کے تحفظ ،مہنگائی اور بدامنی کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگی ،مولانا فضل الرحمن ، مولانا عبدالغفورحیدری ودیگرمرکزی اور صوبائی قائدین کانفرنس سے خطاب کریں گے جبکہ مولانا فضل الرحمن احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments