بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کی 30روزہ نظر بندی
راولپنڈی(دنیا نیوز)بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کی 30 روزہ نظر بندی کے احکامات جاری کردئیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے قاسم زمان کی نظر بندی کے احکامات 3 ایم پی او کے تحت جاری کیے ، جبکہ یہ کارروائی سی پی او راولپنڈی کی درخواست پر کی گئی۔حکم نامے کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے ایس ایچ او کی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ قاسم زمان غیر قانونی اجتماعات، تقاریر اور ممنوعہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی پولیس کی رپورٹ سے اتفاق کیا۔ پولیس نے قاسم زمان کو اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کردیا ہے جبکہ انہیں اٹک جیل منتقل کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے ، قاسم زمان کو گزشتہ روزراولپنڈی میں پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ قاسم زمان 30 دن کے لیے نظر بند،وہ عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل گئے تھے جہاں انہیں پولیس میں حراست میں لیا گیاتھا۔نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کا دن تھا جہاں ملنے کے لیے آئے ان کے کزن قاسم کو پولیس نے اڈیالہ روڈ گورکھ پور سے حراست میں لیا اور تھانہ صدر بیرونی منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments