سہیل آفریدی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر 15 اکتوبر کو سماعت
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست 15 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی، چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ سماعت کرے گا۔
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ تقرری چیلنج کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی بحالی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے ،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سزا یافتہ شخص کسی عوامی عہدیدار کی نامزدگی کا اختیار نہیں رکھتا، لہٰذا وزیراعلیٰ پختونخوا کی تقرری قانونی طور پر قابلِ اعتراض ہے ،نااہل قرار دیا جائے۔ ادھر فاضل عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیلئے دائر درخواست بھی 15 اکتوبر جمعرات کوسماعت کیلئے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments