فوج کے ہاتھوں خارجی دہشتگرد کی ہلاکت، افغانستان میں تعزیتی تقریب
دہشت گردی میں ملوث'صفت اللہ' کو افغانستان میں ہیرو کمانڈر کا لقب دیا گیا تقریبات ، جھنڈوں کی نمائش میں طالبان، فتنہ الخوراج گٹھ جوڑ کا ثبوت :افغان میڈیا
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)افغانستان سے پاکستان میں جاری دہشتگردی کا ایک اور واضح ثبوت سامنے آگیا ۔افغان طالبان رجیم پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک میں دہشتگردوں کی مکمل سرپرستی اور پشت پناہی کررہی ہے ۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے ہاتھوں ہلاک خارجی افغان دہشتگرد 'صفت اللہ' کیلئے افغانستان میں تعزیتی تقریب کاانعقاد کیا گیا ، تقریب کے دوران پاکستان کے اندر دہشتگردی کے مکروہ عمل میں ملوث خارجی دہشتگرد کوافغانستان میں ہیروکمانڈرکا لقب دیا گیا، افغان میڈیا کے مطابق ہلاک خارجی افغان دہشتگرد کی تعزیتی تقریب میں فتنہ الخوارج کے جھنڈے والے پوسٹرزآویزاں کئے گئے ، افغانستان میں ان دہشتگردوں کی تعزیتی تقریبات اورفتنہ الخوارج کے جھنڈوں کی نمائش افغان طالبان ،فتنہ الخوراج کے گٹھ جوڑ کاواضح ثبوت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments