ذہنی صحت انسانی وقار ، قومی ترقی کا لازمی جزو :صدر /وزیراعظم

ذہنی صحت انسانی وقار ، قومی ترقی کا لازمی جزو :صدر /وزیراعظم

دوچار افراد کو توجہ سے سن کر ان کی آرا کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے ، زرداری علاج تک رسائی ،قومی ذہنی صحت پالیسی پر عملدرآمد ترجیح ، وزیراعظم ، پیغامات

اسلام آباد (اے پی پی، نامہ نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ذہنی صحت کے عالمی دن پر اپنے پیغامات میں ذہنی صحت کو عمومی صحت، انسانی وقار اور قومی ترقی کا لازمی جزو قرار دیتے ہوئے آگاہی کے ساتھ عملی اقدامات، معیاری علاج تک رسائی اور معاشرتی امتیاز کے خاتمے پر زور دیا ہے ۔صدر مملکت نے کہا کہ ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار افراد کے تجربات کو توجہ سے سنا جائے اور ان کی آرا کو پالیسیوں اور خدمات کا حصہ بنایا جائے ۔ انہوں نے ذہنی صحت کی کمیونٹی سطح پر سہولیات مضبوط بنانے اور بچوں، نوجوانوں، خواتین اور کمزور طبقات تک معاونت پہنچانے پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ذہنی صحت کے بغیر جسمانی صحت کا تصور نامکمل ہے ۔ ذہنی امراض کے شکار افراد کو بلاخوف علاج اور معاونت ملنی چاہیے ۔ حکومت وزارت قومی صحت کے ذریعے قومی ذہنی صحت پالیسی پر کام کر رہی ہے ، جس کا مقصد قابل رسائی، منصفانہ اور حقوق پر مبنی خدمات کو فروغ دینا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...