بلوچستان کابینہ کا اجلاس متعدد اہم فیصلوں کی منظوری
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں تعلیم، صحت، صنعت، سیاحت، خواتین کے تحفظ، انتظامی اصلاحات اور عوامی سہولیات سے متعلق متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔
سرکاری اسکولوں میں دوہری تدریسی شفٹ شروع کرنے اور بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے انتظامی بورڈ کی تشکیل کی بھی منظوری دی گئی۔صنعتی شعبے میں بند صنعتی یونٹس کی بحالی کے لیے مالی معاونت اور رعایتیں فراہم کرنے کی پالیسی منظور کی گئی۔ کابینہ نے شمالی اور جنوبی کوئٹہ کی ریونیو حدود میں ردوبدل، نئے اضلاع میں ضلع کونسلوں کے قیام اور وفاقی منصوبے لولانگ ڈیم کو صوبائی ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دینے کی منظوری بھی دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments