نائب وزیراعظم کی ایس سی او سربراہان مملکت کونسل اجلاس کے انتظامات بروقت مکمل کرنیکی ہدایت
اسلام آبا د(این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہان مملکت کی کونسل کے سربراہی اجلاس کے لیے تمام انتظامات بروقت اور جامع انداز میں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ پاکستان کی تیاریاں ملک کی روایتی مہمان نوازی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے دائرہ کار میں تعاون کے عزم کی عکاس ہونی چاہئیں۔ ترجمان وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم کی زیر صدارت سربراہی اجلاس کے انتظامات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ایس سی او سربراہان مملکت کی کونسل اجلاس کے انعقاد کے لیے مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے درمیان مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments