مستونگ :دھماکوں سے کوئٹہ کراچی شاہراہ کے 2 رابطہ پل تباہ
ژلی کھڈکوچہ میں ہوٹل اور ژلی قبرستان کے قریب دھماکے ، علاقہ لرز اٹھا
مستونگ (سٹاف رپورٹر، سٹی رپورٹر)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رات گئے ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں مزید دو رابطہ پل تباہ ہوگئے ، جبکہ دھماکوں کی شدت سے علاقہ لرز اٹھا۔ذرائع اور پولیس کے مطابق پہلا رابطہ پل بلوچستان ہوٹل، ژلی کھڈکوچہ کے قریب دھماکے سے تباہ ہوا، جبکہ دوسرے پل کو ژلی قبرستان کے نزدیک نشانہ بنایا گیا۔ دونوں واقعات رات گئے پیش آئے ۔دھماکوں کی نوعیت اور شدت سے متعلق تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ پولیس کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلوچستان میں آمدورفت اور مختلف علاقوں کے درمیان رابطے کے لیے ایک اہم گزرگاہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments