نرسنگ ڈگری پروگرام کے نصاب کیلئے 10رکنی کمیٹی تشکیل
ایچ ای سی سے ناصر شاہ سربراہ ،اراکین میں طبی جامعات کے ماہرین شامل
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )نرسنگ کے ڈگری پروگرام (ماسٹر آف سائنس ان نرسنگ) نصاب کے معیار اور قواعد کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل نے دس رکنی اکیڈمک کمیٹی تشکیل دے دی ۔ کمیٹی کا سربراہ ایچ ای سی کے ڈائریکٹر جنرل کوالٹی ایشورنس ایجنسی ناصر شاہ کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی میں طبی و تعلیمی جامعات کے ماہرین کو بطور ارکان شامل کیا گیا ہے جن میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے فیکلٹی آف نرسنگ کے پروفیسر دلدار محمد، آغا خان یونیورسٹی کراچی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر سلیمہ گلزار، ضیا الدین یونیورسٹی کراچی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر سمیرا کے پنجوانی، ڈاؤ یونیورسٹی کراچی کے پروفیسر بادل داس، شفا تعمیر ملت یونیورسٹی اسلام آباد کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کائنات عصمت، یونیورسٹی آف لاہور کے پروفیسر سرفراز مسیح اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے یونیورسٹی کالج آف نرسنگ کے پرنسپل فرحان مختار شامل ہیں۔ انڈس گروپ آف ہاسپٹلز کراچی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبدالباری خان اور جامعہ کراچی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان کو کمیٹی کا مشیر مقرر کیا گیا ہے ۔ کونسل تکنیکی اور موضوعاتی ماہرین کو بھی مشاورتی حیثیت میں طلب کر سکے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments