محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پانچویں برسی منائی گئی

 محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پانچویں برسی منائی گئی

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کو ناقابلِ تسخیر اور ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بچھڑے 5 برس بیت گئے۔

 1996 میں انہیں پاکستان کا سب سے بڑا سِول اعزاز نشانِ امتیاز عطا کیا گیا۔ڈاکٹر عبد القدیر خان پہلے پاکستانی ہیں جنہیں 3 صدارتی ایوارڈ ملے ، انہیں 2 بار نشانِ امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ ہلالِ امتیاز بھی عطا کیا گیا۔محسنِ پاکستان، ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین اسلام آباد کی فیصل مسجد کے احاطے میں کی گئی تھی۔معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان 10 اکتوبر 2021 کو خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...