ایمرجنسی نہ لگنے کی کوئی گنجائش نہیں بچی : محسن نقوی

ایمرجنسی نہ لگنے کی کوئی گنجائش نہیں بچی : محسن نقوی

آخری وقت تک اس فیصلے سے بچنے کی کوشش کی:وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر،نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے بچنے کی اب کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، وفاقی حکومت اتوار کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں اس حوالے سے آئینی آپشنز پر غور کرے گی۔اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے سے بچنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی، لیکن اب کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔

ایک صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہ اس صورتحال سے کیسے بچا جا سکتا ہے ، وزیر داخلہ نے کہا آپ ہی بتائیں کہ اب اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے پوچھا جائے کہ انہوں نے اس معاملے کو روکنے کیلئے کس حد تک کوشش کی، جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان بھی بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے اس معاملے سے بچنے کیلئے کتنی کوششیں کیں۔ محسن نقوی کے مطابق انہوں نے آخری وقت تک اس فیصلے سے بچنے کی کوشش کی، تاہم اب مزید گنجائش نہیں رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...