وزیر اعلیٰ سندھ نے ایمرجنسی کی مشرو ط حمایت کر دی

وزیر اعلیٰ سندھ نے ایمرجنسی  کی مشرو ط حمایت کر دی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی کو دہشتگردی کیخلاف واضح موقف لینے کا مشورہ دیتے ہوئے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی مشروط حمایت کر دی۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں چاہتی لیکن پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو سوچنا پڑے گا کہ ملک جب دہشتگردی کا سامنا کر رہا ہے تو وہ ملک کو کس طرف لے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا گورنر راج جمہوری طور پر ناپسندیدہ ہے مگر آئینی طور پر غلط اقدام نہیں ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کو ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے جوڑتے ہوئے گندم کی قلت کے تاثر کو مسترد کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...