ارکان کی سکیورٹی بحال کی جائے :سپیکرپختونخواکاآئی جی کوہنگامی مراسلہ

ارکان کی سکیورٹی بحال کی جائے :سپیکرپختونخواکاآئی جی کوہنگامی مراسلہ

قانونی جواز اور قابل اطلاق قانون کی تعمیل کے بغیرسکیورٹی واپس یا ختم نہیں کی جا سکتی ارکان کو سنگین خطرات ہوسکتے ، ناخوشگوار واقعے پرمعاملے کو سنجیدگی سے دیکھا جائیگا:متن

اسلام آباد(دنیا نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان کی سکیورٹی واپس لینے پرصوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آئی جی پولیس کو ہنگامی مراسلہ بھیج دیا،جس میں ارکان اسمبلی کو فراہم کی گئی سکیورٹی واپس لینے پر سپیکر کی طرف سے اظہار تشویش کیا گیا ہے ۔ مراسلہ کے مطابق ارکان اسمبلی کو سکیورٹی کی فراہمی خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ و مراعات) ایکٹ 2026 کے تحت ہوتی ہے، بغیر قانونی جواز اور قابل اطلاق قانون کی تعمیل کے کوئی سکیورٹی واپس یا ختم نہیں کی جا سکتی، قانون کی خلاف ورزی ارکان اور صوبائی اسمبلی کے استحقاق کی خلاف ورزی تصور ہوگی، صوبے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال میں سکیورٹی واپس لینا ارکان کو سنگین خطرات سے دوچار کر سکتا ہے ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں معاملے کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی رکن اسمبلی کی سکیورٹی بغیر قانونی جواز کے واپس، الگ یا ختم نہ کی جائے ، پہلے سے واپس لی گئی سکیورٹی اہلکار فوری طور پر بحال کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...