فارما سیکٹر کا نیا ریکارڈ، منافع 42 ارب 20 کروڑ تک پہنچ گیا
مالی سال 26ء کے دوران منافع میں سالانہ بنیادوں پر28فیصد اضافہ ریکارڈ
کراچی (محمد حمزہ گیلانی)پاکستان کے فارما سیکٹر نے مالی سال 26-2025میں کارکردگی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، فارما کمپنیوں کا مجموعی منافع تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 26ء میں فارما سیکٹر کا منافع 42 ارب 20 کروڑ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 26ء میں فارما سیکٹر کے منافع میں سالانہ بنیادوں پر 28 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سیکٹر کے سالانہ منافع کا مارجن بھی ریکارڈ 42.8 فیصد تک پہنچ گیافارما کمپنیوں کے مالی اخراجات میں سالانہ بنیادوں پر 42 فیصد کمی نے بھی منافع میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔
پی ایس ایکس رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017ء سے 2026ء کے دوران فارما سیکٹر کے منافع میں اوسطاً 14 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم منافع میں نمایاں اضافے کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فارماسیکٹر کی مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 30 جون 2026ء تک سالانہ بنیادوں پر صرف 2 فیصد اضافہ ہوا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رپورٹ کے مطابق فارما سیکٹر کی مضبوط مالی کارکردگی کے باوجود مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں معمولی اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے سیکٹر کی بہتر آمدنی اور منافع کو اسٹاک ویلیوایشن میں مکمل طور پر شامل نہیں کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments