آسان ٹیکس سکیم: 15 اکتوبر کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر 25 ہزار جرمانہ عائد کرنے کافیصلہ

 آسان ٹیکس سکیم: 15 اکتوبر کے  بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر  25 ہزار جرمانہ عائد کرنے کافیصلہ

اسلام آباد (مدثر علی رانا) حکومت نے آسان ٹیکس سکیم کے تحت 15 اکتوبر کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا اور تاجروں کو مقرر تاریخ گزرنے کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کیلئے 25 ہزار رجسٹریشن اور 25 ہزار جرمانہ عائد ہو گا۔۔

، تاجروں کو رجسٹریشن اور ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کیلئے تاریخ میں توسیع جرمانے کے ساتھ ہو گی، وزیرمملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے دنیا نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا کہ تاجروں کی مشاورت سے سکیم متعارف کرائی گئی، آسان ٹیکس سکیم میں تاجروں کی رجسٹریشن اور گوشوارے توقعات سے کم ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور تاجروں کی آسان ٹیکس سکیم میں سرتوڑ کوششوں کے باوجود 150 سے بھی کم نئے گوشوارے جمع ہوئے جبکہ جولائی تا ستمبر تنخواہ دار طبقہ نے 144 ارب روپے کا انکم ٹیکس جمع کرایا جبکہ ریئل اسٹیٹ اور ریٹیل سیکٹر نے 54 ارب روپے کا انکم ٹیکس جمع کرایا جو تنخواہ دار طبقے سے 90 ارب روپے کم ہے ، مالی سال 2026 کیلئے تقریباً 66 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جا چکے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...