ایمرجنسی اور گورنر راج سے خیبرپختونخوا کے لوگوں کا غصہ بڑھ گیا، ترجمان عمران خان
راولپنڈی(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ترجمان نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج سے خیبرپختونخوا کے لوگوں کا غصہ بڑھ گیا ہے۔۔۔
ہم جو جنگ لڑ رہے ہیں وہ چھوٹی نہیں ہے ،ہم کہیں نہیں جانے والے ہم یہ جنگ لڑتے رہیں گے ،راولپنڈی اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے تحت یہاں آتے ہیں، یہ حکومت عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں ہونے دے رہی، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پہلے کے پی میں عدم اعتماد کا پلان بنایا، سہیل آفریدی کو نااہل کرنے کے لیے شیر افضل سے پٹیشن دائر کرائی، ایمرجنسی اور گورنر راج لگا کر لوگوں کی نفرت میں اضافہ کیا گیا، وفاقی حکومت کے اقدامات سے کے پی کے لوگ زیادہ غصے میں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments