کسی بھی اسمبلی سے مستعفی ہونیکا کوئی ارادہ نہیں :پی ٹی آئی

کسی بھی اسمبلی سے مستعفی ہونیکا کوئی ارادہ نہیں :پی ٹی آئی

ہائیکورٹ جا رہے ہیں:بیرسٹر گوہر،ہم کیوں 76 سیٹیں چھوڑ دیں:سلمان اکرم اسد قیصر لیاقت بلوچ رابطہ،جماعت اسلامی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر تیار

پشاور،اسلا م آباد،لاہور(آئی این پی،سیاسی نمائندہ )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے جو غیرقانونی عمل کیا اس کا معاشرے پر اثر پڑے  گا، گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رہے ہیں،پشاور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے ، آزاد جمہوری نظام اور آزاد عدلیہ کے حامی ہیں،جمہوری حکومت کو ختم کر کے ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ غیر قانونی ہے ۔ادھر ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کسی بھی اسمبلی سے استعفی دینے کا ارادہ نہیں رکھتی، یہ مفروضہ ہے کہ اسمبلیاں چھوڑ دیں گے تو نظام مفلوج ہوجائے گا، پی ٹی آئی نے پہلے بھی استعفے دئیے لیکن اسمبلی چلی تھی، ہم کیوں 76 سیٹیں چھوڑ دیں، آواز اسمبلیوں سے بھی اٹھائی جاسکتی ہے ، انہوں نے بتایا کہ مذاکرات میں ہمیں کہا جارہا تھا اس پالیسی پر دستخط کریں کہ دہشتگردی کے خلاف فیصلہ پی ٹی آئی تسلیم کرے گی، ہمارا مطالبہ تھا کہ ڈرون حملوں میں معصوم جانیں ضائع نہ ہو ں ، لوگوں کو بے گھر نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا بٹن نہیں کہ ہم دبائیں تو لاکھوں لوگ سڑکوں پر آجائیں، لیڈرشپ موجود تھی اور گرفتار بھی ہوگئی،بنگلہ دیش میں بھی ایسی ہی صورتحال تھی تو اچانک بچے لیڈر بن گئے ، لوگوں نے جب آنا ہوتا تو وہ خود آجاتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفز ئی نے کہا کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کا دہشتگردوں سے رابطوں کا بیانیہ بنارہی اب اس کو ثابت بھی کریں،انٹرویو میں انہوں نے کہا میں آج بھی کہتا ہوں کہ وفاقی حکومت نے ایمرجنسی کا بڑا احمقانہ فیصلہ کیا ہے ، ہم نے بار بار کہا کہ ہم دہشتگردی کی جنگ کے خلاف نہیں ہیں ،اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم کہتے تھے کہ ہمارے پاس گاڑیاں نہیں ہیں، ہمیں گاڑیاں دی جائیں، لیکن آج ایک دن میں گاڑیاں پہنچ گئیں۔ سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوام کے جمہوری حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، سہیل آفریدی ،صوبائی وزرا ،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی غیر قانونی گرفتاری یا گمشدگی انتہائی تشویشناک ہے ، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور گورنر راج ،ایمرجنسی کے نفاذ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اے پی سی بلانے پر بات کی،لیاقت بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرز محمود خان اچکزئی، راجہ علامہ ناصر عباس، بیرسٹر گوہر مذاکرات کے لیے تیار ہیں تو حکومت کا انکار صریحاً غیر جمہوری اور آمرانہ رویہ ہے ، جماعت اسلامی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...