پی پی کا قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سمیت قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیاہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پی پی پی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔۔۔
جس میں ارکان کو خیبرپختونخوا کی صورت حال سے آگاہ کیا گیا اور ارکان کو قومی اسمبلی میں نئی قانون سازی سے متعلق بھی اعتماد میں لیا گیا،ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی کمیٹی کو خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پراعتماد میں لیا،ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا کہ قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں گورنر راج ،ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرارداد اور مختلف بلوں پر ووٹ دیا جائے گا،اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments