پی ٹی آئی چیلنجز سے نمٹنے میں ناکام رہی
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اﷲتارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی قیادت صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مذاکرات میں شریک پی ٹی آئی رہنماؤں نے بظاہر کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی تاہم بعد ازاں سہیل آفریدی نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے حوالے سے کوئی یقین دہانی کرانے سے انکار کر دیا تھا۔ عطا اﷲتارڑ نے کہا کہ ایک طرف ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو اور کوہاٹ میں لوگ مارے جا رہے ہیں، حملے ہو رہے ہیں اور دہشت گرد آزادانہ نقل و حرکت کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف سہیل آفریدی دھرنا دے رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کا عہد نہیں کر سکتے ، یہ انتہائی افسوسناک ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی قیادت کو نہ تو طرز حکمرانی سے کوئی خاص سروکار دکھائی دیتا ہے اور نہ ہی اسے صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے اور سکیورٹی یقینی بنانے کی ضرورت کا احساس ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments