این ایچ اے :این فائیو شاہراہ کی صفائی ایل ڈبلیو ایم سی کے سپرد
ٹھوکر نیاز بیگ تا رنگ روڈ انٹرچینج کی صفائی کی ماہانہ لاگت 45 لاکھ 68 ہزار مقرر
اسلام آباد (ایس ایم زمان) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) نے لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ تا رنگ روڈ انٹرچینج این فائیو شاہراہ کی صفائی کا کام لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کو دینے کی منظوری دے دی ۔این ایچ اے کے مطابق یہ معاہدہ حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) کی بنیاد پر پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) کے قوانین کی شق 42(ایف) کے تحت براہ راست کنٹریکٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔ معاہدے کی مدت 12 ماہ ہوگی جبکہ ماہانہ لاگت 45 لاکھ 68 ہزار 683 روپے اور سالانہ لاگت 5 کروڑ 48 لاکھ 24 ہزار 196 روپے مقرر کی گئی ہے ۔این ایچ اے نے منصوبے پر عمل درآمد کی ذمہ داری ممبر سینٹرل زون کو سونپ دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments