پاکستان پوسٹ ملازمین اپ گریڈیشن کی سمری مسترد
جاب ڈسکرپشن تعلیمی قابلیت کی بنیادی شرائط میں نمایاں فرق پایا گیا
اسلام آباد (ایس ایم زمان)اسٹیبلشمنٹ ڈویژ ن نے پاکستان پوسٹ آفس میں ملازمین کی اسامیوں کو اپ گریڈ کرنے کی سمری مسترد کر دی ، وزارت مواصلات نے ہائی کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اسامیوں کی اپ گریڈ یشن کی سمری منظوری کے لئے بھجوائی تھی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق کمیٹی کے 15 ویں اجلاس میں غور کے لئے پیش کیا گیا ، کمیٹی نے انتظامی مسائل اور مالی بوجھ کا جائزہ لینے کے بعد مجوزہ اپ گریڈیشن کو مسترد کر دیا ،کمیٹی مؤقف کے مطابق منسٹریل اور پوسٹل پوسٹس کے درمیان جاب ڈسکرپشن تعلیمی قابلیت کی بنیادی شرائط میں نمایاں فرق کی وجہ سے دونوں کیٹیگریز میں توازن ،برابری کا فقدان ہے ۔،کمیٹی کے مطابق محکمہ میں بڑے پیمانے پر تنظیمِ نو کی جا رہی ہے جبکہ نچلے درجے پر ترقی کے لئے پہلے سے بی پی ایس میں لوئر سلیکشن گریڈ کا چینل موجود ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments