طالبہ خود کشی کیس:ملزم سے 21 لاکھ روپے ریکور ،لائبہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ بھی موصول

 طالبہ خود کشی کیس:ملزم سے 21 لاکھ روپے ریکور ،لائبہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ بھی موصول

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکا جانے کی خواہشمند طالبہ لائبہ کی خود کشی کے معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ، ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ملزم نعمان سے 21لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی۔

ملزم مانسہرہ میں فراڈ کے مقدمے میں اشتہاری ہے ۔ علاوہ ازیں پولیس کو ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہو گئی۔ جس میں لائبہ کی موت کی وجہ پھندا لگنا بتائی گئی ہے تاہم موت سے متعلق دیگر پہلوئوں کی جانچ کے لیے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ۔ ملزم نعمان کا بھائی وقاص مانسہرہ میں فراڈ کے مقدمے میں جیل میں قید ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...