وارنٹ گرفتاری جاری
پشاور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق صوبا ئی وزیر شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ۔
حکومت نے پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کے وارنٹ گرفتاری تین ایم پی او کے تحت جاری کیے ہیں جس کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے بشام میں واقع ان کے گھر پر دو مرتبہ چھاپہ مارا گیا۔رپورٹ کے مطابق شوکت یوسفزئی کے بھائی لیاقت یوسفزئی اور دیگر پارٹی رہنمائوں کے بھی وارنٹ جاری کردئیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments