ہائیکورٹ:سزائے موت پانے والا ملزم 5 سال بعد بری

 ہائیکورٹ:سزائے موت پانے والا ملزم 5 سال بعد بری

پوسٹمارٹم تاخیر،گواہوں کی موجودگی ثابت نہ ہونے پر فیاض بری ہوا ڈکیتی قتل کیس میں عمر قید کی سزا پانیوالے 3 ملزم بھی بری کرنے کا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے رشتے کے تنازع پر دوست کو قتل کرنے کے مقدمے میں سزائے موت پانے والا ملزم 5 سال بعد بری کردیا۔ عدالت نے پوسٹ مارٹم تاخیر اور موقع پر گواہوں کی موجودگی ثابت نہ ہونے پر ملزم فیاض کو بری کیا ۔جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپیل منظور کی ،اپیل کنندہ کی جانب سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے ،ملزم محمد فیاض پر دوست محمد بلال کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ تھانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے 2021 میں مقدمہ درج کیا جبکہ ٹرائل کورٹ نے 2022 میں ملزم کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔دریں اثناء لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اکبر علی نے قتل کے ایک  مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے 3 ملزموں امان اللہ، زوہیب اور شاہ زیب کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے شک کا فائدہ دے کر انہیں بری کر دیا۔ تینوں کے خلاف دورانِ ڈکیتی شوکت علی کو قتل کرنے اور ان کے بیٹے محمد علی کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...