ڈیڑھ سال پہلے سکول کی بنیاد رکھی،بارشوں کی وجہ سے حادثہ پیش آیا:سکول مالک کا بیان
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں حادثے کا شکار ہونے والے نجی سکول کے مالک خان محمد نے بتایاکہ سکول کی بنیاد ڈیڑھ سال پہلے رکھی تھی، کئی دنوں سے بارشیں ہورہی تھیں، اس وجہ سے واقعہ پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ صبح خود متاثرہ کلاس میں گیا تھا، واقعہ ہوا تو تمام اساتذہ کو بلاکر بچوں کو نکالنا شروع کیا، دوسری منزل پر صرف ایک کمرہ گرا، ایک کمرے کی وجہ سے نیچے کے کمرے بھی گرے ، متاثرہ کلاس میں تقریباً 30 بچے تھے ،مجموعی طور پر سکول میں 350 طلبہ زیرتعلیم تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments