اسلام آباد ایئر پورٹ،جعلی تعلیمی اسناد پر سٹڈی ویزا پر روس جانیوالا آف لوڈ
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سٹڈی ویزے پر روس جانے والے مسافر کو جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر آف لوڈ کر دیا۔
مسافر کی جانب سے پیش کردہ میٹرک سرٹیفکیٹ اور تفصیلی نمبرز سرٹیفکیٹ پر موجود بار کوڈ کی تصدیق کی گئی، تاہم انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن اور وزارتِ خارجہ سے تصدیق کا کوئی ریکارڈ نہ ملنے پر دستاویزات مشتبہ قرار پائیں۔ مسافر نے انکشاف کیا کہ تعلیمی اسناد اسے فراہم کی گئی تھیں جبکہ ویزے اور ٹکٹ کا انتظام ایک ایجنٹ نے کیا تھا ۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments