پشاور ، بند مکان سے ملنے والا 11 کلو پریشر ککر بم ناکارہ بنا دیا گیا

پشاور ، بند مکان سے ملنے والا  11 کلو پریشر ککر بم ناکارہ بنا دیا گیا

پشاور(این این آئی) پشاور کے گنجان آباد علاقے یکہ توت میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر یکہ توت پولیس نے بروقت کارروائی کرکے 11 کلوگرام وزنی پریشر ککر بم ناکارہ بنا دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق یکہ توت کے علاقے حافظ آباد میں واقع بند مکان 5 سے 6 ماہ قبل افغان خاندان کو کرا یہ پر دیا گیا تھا، تعمیری کام کے لیے مکان کھولنے پر مشکوک پریشر ککر پایا گیا جسے ناکارہ بنایا گیا۔مقدمے کے اندراج کے لیے سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے ۔آ ئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے پشاور پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو شاباش دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...