سول سروس افسروں کی چھٹی، ڈپوٹیشن سے متعلق نئے قواعد جاری

 سول سروس افسروں کی چھٹی، ڈپوٹیشن سے متعلق نئے قواعد جاری

120 روز سے زائد چھٹی، ڈپوٹیشن ،سکالرشپ کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپور ٹ لازمی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے سول سروس کیڈر افسران کی چھٹی، ملکی و غیر ملکی ڈپوٹیشن، سٹڈی لیو، سکالرشپ کی مدت مکمل ہونے کے بعد ڈیوٹی رپورٹ سے متعلق نئے قواعد جاری کردئیے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق 120 دن سے ز ائد رخصت، بین الاقوامی پوسٹنگ، یا فارن سکالرشپ سے واپسی پر افسران کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنا لازم ہوگا ،تمام احکامات میں اس شرط کو ضروری قرار دے دیا گیا ،نئے قواعد و ضوابط کے تحت آئندہ چھٹی یا ڈپوٹیشن میں توسیع کی درخواست جمع کرانے پر ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کا جواز نہیں بنے گا،چاہے توسیع کی درخواست منظوری کے مراحل میں ہی کیوں نہ ہو، افسر کو مقررہ تاریخ پر ہر صورت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں جوائننگ دینا ہو گی،وقت پر جوائننگ رپورٹ نہ دینے والے افسران کو غیر غیر حاضر شمار کیا جائے گا اور ان کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا ای ونگ تمام افسران کی واپسی کی متوقع تاریخوں کا مکمل اور اپ ڈیٹ ریکارڈ رکھنے کا پابند ہوگا، سٹڈی لیو یا بیرون ملک سکالرشپ سے واپس آنے والے افسران کے لئے لازمی ہوگا کہ وہ اپنی جوائننگ رپورٹ کے ساتھ ڈگری سرٹیفکیٹ یا ٹرانسکرپٹ فراہم کریں یہ تعلیمی اسناد فوری طور پر ٹریننگ ونگ کو بھیجی جائیں گی تاکہ ریکارڈ کو بروقت اپ ڈیٹ کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...