عمران خان جیل کے اندرسے اپنی قوم کودیکھ رہے :علی محمد

عمران خان جیل کے اندرسے اپنی قوم کودیکھ رہے :علی محمد

میرے لئے تحریک انصاف ملک کو جناح کا پاکستان بنانے کیلئے سیاسی جدوجہد کا نام یقین ہے ،بانی کے ہاتھ کا لگایا ہوا انصاف کا یہ پودا پھلے گا پھولے گا :پی ٹی آئی رہنما

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف امانت ہے ،ایک ایسے شخص کی جس کی ساری زندگی پاکستان کیلئے گزری۔ وہ جیل کے اندر سے اپنی قوم کو دیکھ رہا ہے، جس کیلئے اس نے اپنی زندگی اور اپنی خوشیاں قربان کیں۔ تحریک انصاف اس قوم کا اپنے ملک سے محبت کا دوسرا نام ہے۔ اس نام کو زندہ رکھنا ہے تابندہ رکھنا ہے۔ تحریک کے ہر ایک کارکن اور ہر رہنما کو یہ سوچنا ہوگا کہ وہ کیوں اس تحریک میں ہے۔

کسی ذاتی مقصد کیلئے نہیں ہم اس تحریک کا حصہ بنے صرف پاکستان کی خاطر تاکہ یہاں انصاف کا نظام قائم ہو ،بس ! میرے لئے تحریک انصاف پاکستان کو جناح کا پاکستان بنانے کیلئے ایک سیاسی جدوجہد کا نام ہے ۔ عمران خان کی خاطر کم از کم ان کے جیل سے باہر آنے تک آئیے انصاف کی اس تحریک کی حفاظت کیجئے ۔ نقطہ نظر کا اختلاف دشمنی نہیں ہوتا،اتفاق و اتحاد ایمان کے بعد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے ۔ مجھے یقین ہے عمران خان کے ہاتھ کا لگایا ہوا انصاف کا یہ پودا پھلے گا پھولے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...