وزیر ریلوے کا سٹیل و کیرج شاپس مغلپورہ کادورہ ،کام مکمل کرنیکی ہدایت

وزیر ریلوے کا سٹیل و کیرج شاپس  مغلپورہ کادورہ ،کام مکمل کرنیکی ہدایت

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)وزیر ریلوے حنیف عباسی کا سٹیل اور کیرج شاپس مغلپورہ کا دورہ،سٹیل شاپ مغلپورہ میں الیکٹرک آرک فرنس مشین کا معائنہ کیا اور فرنس میں تیار ہونے والے پرزہ جات چیک کرنے والی سپیکٹرو لیب کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ لیب کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے، وزیر ریلوے نے فاؤنڈری شاپ، رولنگ مل، سپرنگ، بفر، وھیل اور لوہار خانہ کے علاوہ سٹیل اور کیرج شاپس کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا ،وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ سکریپ سروے مکمل کر کے 31 دسمبر تک فروخت کیا جائے ،کیرج شاپ میں مختلف شاپس کے سول ورکس کو 30 نومبر تک مکمل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...