خیبر پختونخوا، دہشت گردی سے متاثرہ اضلاع کیلئے 5ارب جاری

 خیبر پختونخوا، دہشت گردی سے  متاثرہ اضلاع کیلئے 5ارب جاری

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردی سے متاثرہ مخصوص اضلاع اور دیگر علاقوں کیلئے 5 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق رواں مالی سال 2026-27 کے دوران پولیس کے جاری منصوبوں کے لیے بقایا فنڈز کا اجرا کردیا گیا ہے۔۔۔

 ، یہ فنڈز حالیہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر جاری کئے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا پولیس کے 9 منصوبوں کے لیے ایک ارب 3 کروڑ 68 لاکھ 75 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں، جبکہ ایکسلریٹڈ امپلیمنٹیشن پروگرام (اے آئی پی) سکیموں کے لیے 4 ارب 26 کروڑ 75 لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔اسی طرح مخصوص اضلاع میں پولیس کی تکنیکی اپ گریڈیشن کے لیے ایک ارب 86 کروڑ 75 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں ،سینٹرل پولیس آفس کے مطابق تمام اخراجات مقررہ طریقہ کار اور مدت کے اندر متعلقہ سرگرمیوں پر خرچ کیے جائیں گے ،آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کو مضبوط بنانے اور انفرا اسٹرکچر بہتر کرنے پر کام جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے ،آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...