ایف بی آر افسران کی غیر ملکی شہریت اور اثاثوں کی تفصیلات طلب

ایف بی آر افسران کی غیر ملکی شہریت اور اثاثوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (ایس ایم زمان) سینیٹ سیکرٹریٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسران،اہلکاروں کی غیر ملکی شہریت، متعلقہ دستاویزات اور اثاثوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں۔۔۔

سینیٹر جان محمد کے سوال پر وزارتِ خزانہ سے سول سرونٹس (فارن نیشنلٹی) رولز 2026 کے تحت اب تک غیر ملکی شہریت سے متعلق ڈیکلریشن جمع کرانے والے ایف بی آر افسران اور اہلکاروں کی تعداد، سروس، کیڈر اور گریڈ کے لحاظ سے تفصیلات مانگی گئی ہیں۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے یہ بھی دریافت کیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر ڈیکلریشن جمع نہ کرانے والے افسران اور اہلکاروں کی تعداد کتنی ہے اور ان کے خلاف اب تک کیا قانونی کارروائی کی گئی ہے یا کارروائی کی کیا تجویز ہے ۔سوال میں ایسے تمام افسران، اہلکاروں اور ان کے زیرِ کفالت افراد کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں جو غیر ملکی شہریت، غیر ملکی پاسپورٹ، رہائشی اجازت نامے ، مستقل رہائش کارڈ یا غیر ملکی شہریت سے متعلق کوئی دوسری سفری دستاویز رکھتے ہیں۔وزارتِ خزانہ سے متعلقہ ممالک کے نام، شہریت یا دستاویز کی نوعیت اور غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کے طریقہ کار کی تفصیلات فراہم کرنے کا بھی کہا گیا ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...