شہری کے نام پر 2354 موٹرسائیکلیں ، رکشے ، گاڑیاں رجسٹرڈ

شہری کے نام پر 2354 موٹرسائیکلیں ، رکشے ، گاڑیاں رجسٹرڈ

لاہور(کرائم رپورٹر)ہال روڈ پر نمبر پلیٹوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک شہری کے نام پر 2354 موٹرسائیکلیں، رکشے اور۔۔۔

 گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا حیران کن انکشاف ہوا ہے ۔ محمد عثمان نامی شہری کے نام پر رجسٹرڈ ان گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 2813 ای چالان جاری کیے گئے ، جن کی مد میں 28 لاکھ 66 ہزار 900 روپے جرمانہ واجب الادا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جنرل ہولڈ اپ کے دوران ٹریفک اہلکاروں نے ایک موٹرسائیکل سوار کو روک کر اس کی نمبر پلیٹ کی جانچ پڑتال کی تو ملکیت کے حوالے سے غیر معمولی انکشاف سامنے آیا۔ ریکارڈ کے مطابق محمد عثمان کے نام پر ہزاروں موٹرسائیکلیں، رکشے اور گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، جس پر اہلکار بھی حیران رہ گئے ۔پولیس نے موٹرسائیکل کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں بند کر دیا جبکہ اصل مالک کی تلاش اور معاملے کی مزید جانچ پڑتال کے لیے سیف سٹی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے احکامات پر غیر قانونی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...