سیالکوٹ :شادی میں نوٹوں کیساتھ گھڑیاں ، موبائل نچھاور، تحائف تقسیم
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) سیالکوٹ کے تھانہ مراد پور کے علاقے پکا گڑھا اور بھونکن سے تعلق رکھنے والی جٹ برادری کے رہنما فاروق گھمن کے بیٹے عمر فاروق کی شادی پر پاکستانی کرنسی، امریکی ڈالر، سعودی ریال، قیمتی گھڑیاں، سمارٹ فونز اور کپڑوں کے سوٹ نچھاور کیے گئے ۔
بارات پکا گڑھا سے روانہ ہو کر پسرور روڈ پر مقامی میرج ہال پہنچی، جہاں دولہا کے کزنوں، رشتہ داروں اور دوستوں نے ایک گھنٹے سے زائد وقت تک کرنسی نوٹوں کی بارش کی۔ اس دوران باراتیوں اور معززین علاقہ پر پاکستانی روپے کے علاوہ امریکی ڈالر اور سعودی ریال بھی نچھاور، جبکہ قیمتی کلائی گھڑیاں، سمارٹ فونز اور کپڑوں کے سوٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔نکاح کی تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کو خصوصی طور پر تیار کردہ شاہانہ ڈبے تحفے میں دئیے گئے جن میں کاجو، پستہ اور بادام جیسے قیمتی خشک میوہ جات شامل تھے ، جبکہ ہر ڈبے کے ساتھ 500 روپے کا کرنسی نوٹ بھی رکھا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments