پنجاب میں ٹرینی ڈاکٹر ز کی رجسٹریشن روکنے کے احکامات واپس

 پنجاب میں ٹرینی ڈاکٹر ز کی رجسٹریشن روکنے کے احکامات واپس

اقدام کمیٹی کی سفارشات پر ٹرینی ڈاکٹرز کے مستقبل کے تحفظ کیلئے اٹھایا گیا طبی تربیتی معیار برقرار رکھنے کیلئے حکو مت سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

 اسلام آباد (ایس ایم زمان )کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی)نے پنجاب میں پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ادارہ جاتی الحاق اور ٹرینی رجسٹریشن روکنے سے متعلق احکامات واپس لے لئے ہیں ، کمیٹی کی سفارشات اور کونسل اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ، یہ اقدام خیر سگالی کے طور پر ٹرینی ڈاکٹر مستقبل کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ۔کونسل نے واضح کیا ہے کہ قومی و عالمی طبی تربیتی معیار کو برقرار رکھنے اور پنجاب کے شعبہ صحت کو پاکستان کے دیگر حصوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لئے حکومتِ پنجاب  کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ ایک باہمی طور مشترکہ طور پر فریم ورک اور پالیسی طے کیا جائے ،سی پی ایس پی کونسل اور مجاز اتھارٹی نے ٹرینی ڈاکٹروں کی رجسٹریشن روکنے کی احکامات واپس لے لئے ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...